Muscovy duck- مشک بطخ

 

مشک بطخ
مشک بطخ

The Muscovy duck (Cairina moschata) is a large duck native to Mexico, Central, and South America. Small wild and feral breeding populations have established themselves in the United States, particularly in the lower Rio Grande Valley of Texas and South Florida as well as in many other parts of North America, including southern Canada. Feral Muscovy ducks are found in New Zealand, Australia, and in parts of Europe (pics: Multan, Pakistan).

مشک بطخ یا ماسکووی بطخ  وسطی امریکہ میں پائی جانے والی ایک بڑی بطخ ہے جو پالتو بطخ کے طور پر بھی بکثرت پالی جاتی ہے۔ اس کی کچھ اقسام گرم یورپی علاقوں اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی پائی جاتی ہیں۔ اس کی چونچ پر ٹرکی کی طرح لال ماس ہوتا ہے تاہم یہ لٹکتا نہیں بلکہ چونچ کے گرد جما ہوتا ہے۔

اس میں مخلتف رنگ پائے جاتے ہیں مثلاً کالا، سفید، نیلا، چاکلیٹی، اور کالا سفید اکٹھا۔انگریزی میں ماسکووی سے مراد روس کے شہر ماسکو کا علاقہ ہے تاہم اس کا وہاں سے دور دور کا بھی ناطہ نہیں کہ یہ گرم علاقوں کی بطخ ہے جبکہ ماسکو ٹھنڈا علاقہ ہے۔

یہ اصل میں جنگلی بطخ ہے تاہم اب یہ دنیا کے اکثر علاقوں کی طرح پاکستان میں بھی گھر میں پالی جاتی ہے۔ اس بطخ کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ گونگی بطخ ہے یعنی باقی بطخوں کی طرح آواز نہیں نکال سکتی بلکہ سانپ کی طرح پھنکارتی ہے۔ یہ عام بطخوں کی نسبت زیادہ طاقتور ہوتی ہے اور خطرے کے وقت کتے ، گیدڑ سے بھی بھڑ جاتی ہے۔

Muscovy duck
Muscovy duck (Pied- Black and White)
Muscovy duck
Muscovy duck (Black) as pet in Multan, Pakistan
Muscovy duck
مشک بطخ
Muscovy duck
پالتو مشک / ماسکووی بطخ

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: